کراچی میں بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں، شمشاد غوری

November 18, 2015 5:57 pm0 commentsViews: 22

ہماری امیدواروں کی انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، الیکسن کمیشن نوٹس لے
سیاسی جوڑ توڑ سے کراچی کا امن دائو پر لگ گیا، وائس چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے ڈی جی رینجرز سندھ ‘ کور کمانڈر کراچی‘ آئی جی سندھ اور چیف الیکشن کمشنر پاکستان سے اپیل کی ہے کہ پر امن اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے کراچی میں بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں تاکہ عوام آزادانہ طور پر اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں‘ یہ اپیل انہوں نے منگل کو کراچی پریس کلب میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پرمحمد عرفان بھی موجود تھے‘ شمشاد غوری نے کہا کہ ہمارے امیدواروں کی انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں‘ بار بار کی درخواستوں کے باوجود انتظامیہ نوٹس لینے کیلئے تیار نہیں‘ انہوں نے الزام لگایا کہ ایک جماعت کی سندھ حکومت سرپرستی کررہی ہے جبکہ دوسری جانب وفاق کی اس جماعت پر مہربانیاں سب کے سامنے ہیں‘ شمشاد غوری نے کہا کہ نواز شریف کا صرف سیاسی جوڑ توڑ کیلئے کراچی کا امن دائو پر لگانا اہلیان کراچی پر ظلم ہے۔