صبا قمر شاہ رخ اور رنبیر کپور کی ہیروئن بننے کیلئے بے تاب

November 18, 2015 6:01 pm0 commentsViews: 45

پاکستانی اداکارہ بالی وڈ میں قسمت آزمائی کیلئے پل تول رہی ہیں
صرف شاہ رخ اور رنبیر کی ہیروئن بننے کی شرط عائد کردی
لاہور( نیوز ڈیسک) معروف پاکستانی ٹی وی اسٹار صبا قمر کا کہنا ہے کہ انہیں بالی ووڈ فلمیں بے حد پسند ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صبا قمر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی فلم میں اداکاری کے بعد بالی ووڈ میں قسمت آزمائی کیلئے پرتول رہی ہیں۔ بالی ووڈ لائف ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی فلموں میں اداکاری کی پیشکش صرف اسی صورت میں قبول کریں گی جب انہیں سپر اسٹار شاہ رخ خان یا رنبیر کپور کے مقابل ہیروئن کے کردار کیلئے کاسٹ کیا جائیگا۔ اداکارہ صباء قمر آج کل ساتھی اداکار احسن خان کے ساتھ بھارتی ٹیلی ویژن چینل زی ٹی وی کے پروجیکٹ’’ محبت کی آخری کہانی‘‘ میں مصروف ہیں۔

Tags: