حالات جو بھی ہوں الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرینگے، فہمیدہ مرزا

November 19, 2015 3:07 pm0 commentsViews: 26

سندھ حکومت سے نہیں الیکشن سے امیدیں ہیں، انتخابات کے دوران ووٹرز پر امن رہیں، پریس کانفرنس
بدین ( مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کی اسپیکر فہمیدہ مرزا نے بلدیاتی انتخابات میںووٹرز کو پر امن رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات کیسے بھی ہوں انتخابی بائیکاٹ نہیں کریں گے۔ حکومت سندھ سے نہیں الیکشن کمیشن سے امیدیں ہیں۔ بدین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کہا کہ انتخابی سامان کی ترسیل فوج یا رینجرز کی موجودگی میں نہیں کی جا رہی۔ حکومت سندھ سرکاری مشینری کا استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی عوام کے حق پر ڈاکہ ڈال رہا ہے میڈیا ان کو منظر عام پر لائے۔

Tags: