لوٹ مار کرنے والوں کیلئے مارشل لاء نہیں ڈنڈا اٹھانے کی ضرورت ہے‘ ممتاز بھٹو

November 19, 2015 3:08 pm0 commentsViews: 14

زرداری اب واپس نہیں آئیں گے انہوں نے مزید لوٹنے کیلئے کچھ نہیں چھوڑا
ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے استعفے واپس لینا غیر آئینی ہے‘ انٹرویو
کراچی( نیوز ایجنسیاں) سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ممتاز علی بھٹو نے کہا ہے کہ ملک کا خزانہ لوٹنے والوں، چوروں اور لٹیروں کیلئے مارشل لاء لگانے کی ضرورت نہیں، صرف ڈنڈا اٹھانے کی ضرورت ہے۔ آصف زرداری اب واپس نہیں آئیں گے۔ انہوں نے اب مزید لوٹنے کیلئے کچھ نہیں چھوڑا، بلاول بھٹو نے ابھی تک اپنی کوئی صلاحیت نہیں دکھائی۔ اس کی صحت بھی ٹھیک نہیں ہے۔ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے استعفے واپس لینا غیر آئینی ہے۔ مسلم لیگ ن کو میں نے ابھی چھوڑا نہیں ہے اس کا حتمی فیصلہ بلدیاتی انتخابات کے بعد کروںگا جو بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہو کر آئیں گے وہ عوام کے نمائندے نہیں بلکہ یہ افسر شاہی کے ماتحت ہوں گے فرانس میں جو کچھ ہوا اس سے تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

Tags: