سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا امکان

November 19, 2015 3:08 pm0 commentsViews: 19

پیپلزپارٹی کی قیادت نے مشاورت شروع کردی، وزیراعلیٰ سندھ، وزراء اورمشیروں کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی
آصف زرداری نے دبئی میں اجلاس طلب کرکے پارٹی میںبھی تبدیلیوں کا ارادہ رکھتے ہیں، ذرائع
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے تمام تینوں مراحل مکمل ہونے کے بعد سندھ کابینہ اور پارٹی کی صوبائی تنظیم میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا امکان ہے‘ اس حوالے سے حکمران جماعت کی اعلیٰ قیادت نے ابھی سے ضروری مشاورت اور ابتدائی ہوم ورک شروع کردیا ہے‘ حکومت سندھ کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ دبئی میں قیام پذیر سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی کابینہ کے وزراء اور پارٹی کے صوبائی اور ضلعی عہدیداروں کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ مرتب کرکے انہیں پیش کریں۔ جس کے فوری بعد پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری دبئی میں پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کااجلاس طلب کرکے سندھ کابینہ اور پارٹی کے صوبائی تنظیم میں اہم تبدیلیاں لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Tags: