حیدر آباد میں بیلٹ بکس کی سیل توڑنے پر پریذائیڈنگ افسر گرفتار، مٹھی میں پولنگ عملے سے سامان چھن گیا

November 19, 2015 3:18 pm0 commentsViews: 23

حیدر آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) یو سی34 کے پریذائیڈنگ افسر کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پریذائیڈنگ افسر محمد طیب نے بیلٹ پیپرز کی سیل توڑ دی ۔ جس پر انہیں حراست میں لے کر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے حوالے کر دیا گیا۔ دریں اثناء مٹھ کی یوسی جنبھی میں سیاسی جماعت کے کارکنوں نے پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا اور عملے کو یر غمال بنا کر بیلٹ پیپرز سمیت پولنگ کا سامان چھین کر فرار ہوگئے۔

Tags: