تاج محل کے قریب شمشان گھاٹ کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا حکم

November 19, 2015 3:51 pm0 commentsViews: 86

شمشان گھاٹ میں آگ جلانے سے تاج محل کی خوبصورتی متاثر ہورہی ہے، بھارتی سپریم کورٹ
آگرہ( یو پی پی) بھارت کی سپریم کورٹ نے محبت کی علامت سمجھے جانے والے تاج محل کے قریب واقع ایک شمشان گھاٹ کو منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق تاج محل کو لکڑیوں کے جلنے سے ہونے والی آلودگی سے بچانے کیلئے اس شمشان گھاٹ کو وہاں سے ختم کیا جائے۔ عدالت کا یہ حکم ایک جج کی تنبیہ کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اس دھوئیں سے 17 ویں صدی کے سنگ مر مر کی تاریخی عمارت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ بھارت میں اکثریت ہندوئوں کی ہے اور وہ مُردوں کو آخری رسومات میں جلاتے ہیں۔ عدالت نے ریاست اتر پردیش کے حکام سے کہا ہے کہ یا تو اس شمشان گھاٹ کو منتقل کریں یا پھر یہاں بجلی سے چلنے والا شمشان گھاٹ بنائیں۔

Tags: