بلوں کی عدم ادائیگی پر سندھ حکومت کی بجلی کاٹ دینگے، عابد شیر علی

November 19, 2015 3:24 pm0 commentsViews: 17

حیدر آباد( یو پی پی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ جس ملازم کی کارکردگی بہتر نہیں ہوگی تو اسے کمپنی سے آئوٹ کر دیا جائے گا۔ سندھ حکومت نے کرنٹ بلوں کی ادائیگی نہیں کی تو ان کے بجلی کے کنکشن کاٹ دئیے جائیں گے، وہ حیسکو حیدر آباد کے دورے کے دوران حیسکو افسران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے نادہندگان سے واجبات کی100 فیصد وصولی اور بجلی چوروں کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور لائن لاسز کو مزید کم کیا جائے۔ ایک ماہ کے اندر ٹارگٹ مکمل کریں انہوں نے تمام ایس ایز او ایکسین کو ہدایات دیں کہ آپ مانیٹرنگ کریں اگر کارکردگی بہتر نہیں ہوئی تو کمپنی سے آئوٹ کر دیا جائے گا۔

Tags: