وزیر داخلہ سندھ نے گرفتار بجلی چوروں کو چھڑوا دیا

November 19, 2015 3:52 pm0 commentsViews: 22

سکھر الیکٹرک کمپنی نے بڑے جتن کرکے گرفتار کیا،5 لاکھ صارفین میں سے صرف 27 کیخلاف ایف آئی آر درج کر سکتے ہیں
مشترکہ مفادات کونسل کی ہدایت پر سندھ حکومت کے9 ارب روپے معاف کر دیئے ہیں، نیپرا کی سماعت پر انکشاف
اسلام آباد( یو پی پی) سی ای او سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی ( سیپکو) مظفر عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ بڑے جتن کے بعد بجلی چوروں کو گرفتار کیا لیکن سندھ کے وزیر داخلہ ملزمان کو حوالات سے چھڑا کر لے گئے۔ مشترکہ مفادات کونسل کی ہدایت پر سندھ کے9 ارب کے واجبات معاف کر دئیے۔ کنڈے لگانے والے صارفین کو معاہدے کے تحت150 روپے میں میٹر لگا کر دیں گے۔ اور بقایاجات 20 اقساط میں لیں گے۔ چیف آفیسر نے انکشاف کیا کہ سیپکو نے بڑے جتن کے بعد بجلی چوروں کو گرفتار کرایا لیکن وزیر داخلہ سندھ بجلی چوروں کو حوالات سے چھڑا کر لے گئے۔5 لاکھ صارفین میں سے صرف27 صارفین کے خلاف ایف آئی آر درج کرا سکے۔ مزید39 ارب روپے ادا کرنے کیلئے تیار نہیں۔

Tags: