ریحام معافی مانگی ورنہ عدالت کا سامنا کرے، سابق شوہر

November 19, 2015 3:38 pm0 commentsViews: 15

10 لاکھ پائونڈ ہرجانے کے دعوے کے جواب میں اعجاز الرحمان میدان میں آگئے، ہرجانہ قوانین کے منافی ہے
لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق شوہر اعجاز رحمن نے ریحام کے خلاف جوابی دعویٰ دائر کر دیا۔ اعجاز رحمن کا کہنا ہے کہ ریحام خان کا10لاکھ پائونڈ ہرجانے کا دعویٰ برطانوی قوانین کے منافی ہے کبھی بھی گھریلو تشدد میں ملوث نہیں رہا۔ ریحام خان معافی مانگیں یا برطانیہ میں عدالت میں آنے کو تیار رہیں۔ بیرسٹر ارشاد اسلم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اعجاز با عزت سرجن ہیں۔ ریحام کے الزامات سے ان کی شہرت متاثر ہوئی، ڈاکٹر اعجاز عرصے سے برطانیہ میں کیس کرنا چاہتے تھے لیکن ریحام پاکستان منتقل ہوگئی تھیں۔

Tags: