رانی مکھرجی امید سے ہیں آرام کیلئے اسپتال میں داخل

November 19, 2015 3:53 pm0 commentsViews: 565

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کی اداکارہ رانی مکر جی آرام کیلئے اسپتال میں داخل ہوگئیں۔ رانی مکر جی امید سے ہیں دیوالی کے موقع پر رانی کی دوست اور ساتھی اداکارہ پریتی زنٹا کی طرف سے دونوں اداکارائوں کی تصاویر سماجی رابطہ کی سائٹ پر شیئر کی گئیں تھیں انہوں نے مصروف وقت گزارا تھا۔ دیوالی کے بعد اداکارہ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس پر انہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا۔ اداکارہ کے مکمل معائنے کے بعد ڈاکٹروں کی طرف سے انہیں چند دن مکمل آرام کامشورہ دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں چند روز کیلئے شور اور گرد سے بالکل دور رکھا جائے۔

Tags: