بھارت سے محبت ہے پاکستان کبھی واپس جانا نہیں چاہتا عدنان سمیع خان کی ہرزہ سرائی

November 19, 2015 3:56 pm0 commentsViews: 66

پاکستانی حکمران اس معاملے کو اب ختم کردیں‘ گلوکار
ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) عدنان سمیع کا کہنا ہے کہ بھارت میرا گھر ہے اور مجھے اس سے محبت ہے، پاکستان کبھی واپس نہیں جانا چاہتا، اب پاکستانی حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ اس معاملے کو ختم کریں۔ بھارتی شہریت کے حصول کیلئے عدنان سمیع یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ میرا دل ہمیشہ بھارت کیلئے دھڑکتا ہے۔ عدنان سمیع2001ء سے بھارت میں وزٹ ویزے پر مقیم تھے، ویزے کی مدت میں بار بار توسیع کراتے رہے ۔ اب وہ بھارت کی شہریت کی لالچ میں پاکستانی شہریت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم عدنان سمیع کے متنازعہ بیانات سے نالاں پاکستانی حکومت انہیں پاکستانی شہریت کی منسوخی کا سرٹیفکیٹ دینے کو تیار نہیں ہے۔ جب تک عدنان سمیع کی پاکستانی شہریت منسوخ نہیں ہوگی تب تک وہ بھارتی شہریت حاصل نہیں کر سکتے۔

Tags: