وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر اہم شخصیات کیلئے ہائی سیکورٹی ونگ بنانے کا فیصلہ
لاہور( یو پی پی) حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ‘ اسپیکر‘ قومی و صوبائی اسمبلی ‘وفاقی و صوبائی وزراء اعلیٰ بیورو کریٹس ‘اہم ارکان اسمبلی و دیگر وی وی آئی پیز اور ان کی فیملیز کو دہشت گردوں سے بچانے کیلئے ایک ارب روپے کی لاگت سے خصوصی ونگ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا جبکہ پہلے مرحلے میں60 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی۔