رینجرز کا نارتھ کراچی کی کچی آبادی میں آپریشن

November 19, 2015 3:57 pm0 commentsViews: 32

مسلم آباد کالونی کو گھیرے میں لے کر داخلی اور خارجی راستے بند کر دئیے گئے کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا
رینجرز نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تھی
کراچی(کرائم رپورٹر) رات گئے رینجرز اہلکاروں نے نارتھ ناظم آباد کی کچی آبادی مسلم آباد کالونی کو گھیرے میں لے کر ٹارگٹڈآپریشن کیا،اس دوران علاقے کے داخلی وخارجی راستوں کو بھی بند کردیا گیا۔ابتدائی طور پر ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔آخری اطلاع موصول ہونے تک آپریشن جاری تھا ۔جو کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کی موجودگی پر کیا گیا تھا۔

Tags: