پیرس سانحے میں6 مسلمانوں کے شہید ہونے کی تصدیق ہوگئی‘ برطانوی اخبار

November 19, 2015 3:57 pm0 commentsViews: 22

لندن( یو پی پی) پیرس میں دہشت گردی کے حالیہ واقعے میں دیگر لوگوں کے علاوہ مسلمان بھی شہید ہوئے ہیں‘ ایک برطانوی اخبار نے تصدیق کردی ہے کہ دہشت گردوںکی فائرنگ سے خواتین سمیت 6 مسلمان جاں بحق ہوگئے‘ ان میں 35 سالہ ہواد سعدی‘ ان کی بہن حلیمہ‘ 41 سالہ جمیلہ ہود‘ مراکش سے تعلق رکھنے والا28 سالہ آرکیٹیکٹ محمد امین ابہول مبارک‘ اسناڈاکائیٹ نامی ایک نوجوان کیمسٹ اور الجیریا کا نوجوان موسیقار خیر دین صاحبی بھی شامل تھا۔

Tags: