ٹھٹھہ بدین،کم معاوضہ ملنے پر عملے کا الیکشن ڈیوٹی دینے سے انکار

November 19, 2015 3:59 pm0 commentsViews: 32

مکمل ادائیگی کے لیے اسلام کوٹ اور ننگرپار کر میں مرکزی شاہراہوں پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کردیا
ٹھٹھہ( مانیٹرنگ ڈیسک) معاوضے میں کٹوتی کیخلاف ٹھٹھہ‘ بدین‘ ننگر پارکر اور اسلام کوٹ میں پولنگ عملے نے الیکشن ڈیوٹی پرجانے سے انکار کردیا‘ عملے نے معاوضے کی مکمل ادائیگی کا مطالبہ کیا‘ اسلام کوٹ اور ننگر پارکر مرکزی شاہراہوں پر دھرنا دے کر سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی۔ بلدیاتی انتخابات میں ذمہ داری ادا کرنیوالے عملے کو ارکان نے بدین کے جیم خانہ گیٹ پر احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ الیکشن ڈیوٹی کا معاوضہ کم دیا جارہا ہے‘ کوئی شنوائی نہیں ہورہی ۔مظاہرین کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن نے مکمل معاوضہ فراہم کیا‘ مگر ہمیں آدھا معاوضہ ادا کیا جارہاہے‘ معاوضہ مکمل ادا کیا جائے اس کے بعد ڈیوٹیوں پر جائیں گے۔

Tags: