ہٹڑی میں دو سگے کمسن بھائی تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

November 19, 2015 4:00 pm0 commentsViews: 25

حیدرآباد(نیوز ڈیسک)ہٹڑی کے ایک گوٹھ میں 2 سگے بھائی تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ہٹڑی تھانہ کی حدود میں واقع گوٹھ دریا بیگ مغل میں دو سگے بھائی 7 سالہ مٹھو اور 10 سالہ پانچومل پانی کے تالاب مین ڈوب کر ہلاک ہو گئے، ہٹڑی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں بچوں کی لاشیں پانی سے نکلوائیں اور ایدھی کے ذریعے سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کیں، معلوم ہوا ہے کہ دونوں بچے پیر کو صبح گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے اور ان کی لاشیں منگل کو پانی کے سیلاب سے برآمد ہوئیں۔

Tags: