بھینس کالونی میں لکڑی کے گودام اور ناظم آباد میں نجی اسکول میں آتشزدگی ‘لاکھوں کا نقصان

November 19, 2015 4:00 pm0 commentsViews: 39

کراچی (کرائم رپورٹر)بھینس کالونی میں لکڑی کے گودام اورپاپوش نگر میں قائم نجی اسکول میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے جن پر عملے نے فوری قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق بھینس کالونی میں ریلوے ٹریک کے قریب لکڑی کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،فائربریگیڈ کے 5 فائر ٹینڈرز نے ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔پاپوش نگرکے علاقے ناظم آباد نمبر5میں ایک گھر میں قائم نجی اسکول میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ایک فائر ٹینڈرز نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپایا۔فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات اور نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔

Tags: