بھارت سے نائن الیون حملوں کی فنڈنگ کا انکشاف

November 19, 2015 4:09 pm0 commentsViews: 19

یہ رقم اغواء برائے تاوان سے حاصل کی گئی، عمر شیخ نے حملہ آور عطا محمد کو فراہم کی، سابق سی بی آئی افسر کا دعویٰ
نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی کے اعلیٰ افسر اور نئی دہلی کے سابق پولیس کمشنر نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ میں ہونے والے نائن الیون دھماکوں کیلئے فنڈنگ بھارت سے ہوئی تھی‘ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے آن لائن ایڈیشن پر جاری ہونیوالی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے سابق سی آئی اے افسر نراج کمار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ میں ہونیوالے نائن الیون دھماکوں کیلئے فنڈنگ بھارت میں کی گئی ‘فنڈنگ اغواء برائے تاوان کے ذریعے کی گئی اور عمر شیخ نے یہ رقم حملہ آور عطا محمد کو فراہم کی‘ عمر شیخ کو یہ رقم دہشت گرد آفتاب انصاری نے فراہم کی تھی جو کلکتہ میں واقع امریکن سینٹر پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا‘ آفتاب انصاری امریکن پر حملے کے الزام میں اس وقت بنگال کی جیل میں قید اور سزائے موت کا منتظر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ سب معلومات عسکریت پسند تنظیم کے رکن آصف رضا خان نے فراہم کی تھیں جبکہ عمر شیخ کو بھارت نے انڈین ایئر لائن کا ہائی جیک جہاز واپس کرنے کے بدلے میں1999 ء میں رہا کردیا تھا۔

Tags: