اب قوم نے کروٹ بدل لی ‘ آفاق احمد

November 19, 2015 4:09 pm0 commentsViews: 19

کراچی(اسٹافرپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمدنے لائنزایریا سے آئے ہوے مختلف برادریوںکے وفود سے بات کرتے ہوئے کہا۔من حیث القوم ہمیں اپنی پرانی روش پر جانا ہوگا، کراچی حیدرآباد اپنی پرانی روش پر جا کر ملک کو آگے سے آگے اور بہتر ترقی پر پہنچا سکتے ہیں۔ چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ ہمیں علم کے راستے پر چلتے ہوئے ہر رکاوٹ کوخود دور کرنا ہو گا ،دہشت گرد ہونا کمال نہیںدہشت گردی کو یکسر ختم کرنا کمال ہے،میرا ماضی گواہ ہے میں یہیں تھا یہیں ہو ں یہیں رہونگاآپکے ساتھ ٓاپکے قدموں سے قدم ملاکرہر سختی کا مقابلہ کرونگا ۔آفاق احمد نے کہا کہ آپ لوگوں کو دکھانا ہے کہ جب ایک قوم ہوتی ہے تو وہ ایک کس طرح ہوتی ہے، رہنما ایک وقت کے لئے ہوتے ہیں آج زندہ اور کل ختم مگر قومیں تاقیامت زندہ رہتی ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ میں جانتا ہو کہ میری قوم کسی بزدل اور مغرور کو اب رہنما نہیںمانیں گی، کروٹ بدلنے کا عمل قدرتی ہوتا ہے اور میں جانتا ہوں کہ میری قوم کروٹ بدل چکی ہے۔ اسکولوں کالجوں اور لائبریریوں کو پھر سے آباد کرنا ہوگا ،بچوں کے لیے پارک اورعوام کے لئے پانی کی فراہمی ،نکاسی آب اور گلیوں کی صفائی ہماری آپکی مشترکہ ذمہ داری ہے جو ہمارے نوجوان کرکے دکھائیں گے۔

Tags: