نادرا نے ایک بار پھر ایک ہی شخص کو دو شناختی کارڈ جاری کردیئے

November 19, 2015 4:10 pm0 commentsViews: 50

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا )نے ایک نیا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے ایک شخص کو 2شناختی کارڈز جاری کردیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نادرا نے ایک سیاسی جماعت کے بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین کے امیدوار کو2شناختی کارڈز جاری کردیئے ہیں۔دونوں شناختی کارڈز پر نام ولدیت اورتصویر ایک ہی ہے لیکن نمبراور پتے مختلف ہیں۔جبکہ اس کا نام دو مختلف وارڈز میں درج ہے ۔

جیکب آباد، بلدیاتی الیکشن میں استعمال شناختی کارڈ جعلی نکلے، نادرا
کارڈز کا ڈیٹا ووٹرز لسٹوں سے لیا گیا، مزید تحقیقات کیلئے رپورٹ ایف آئی اے کو ارسال
کراچی( کرائم رپورٹر)جیکب آبادمیں بلدیاتی الیکشن پرجعلی شناختی کارڈزسے متعلق نادراکی رپورٹ منظرعام پرآگئی جس کے مطابق مسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑوکی جانب سے نادراانتظامیہ کوفراہم کئے گئے شناختی کارڈ نہ صرف جعلی ہیں بلکہ کسی نجی پرنٹنگ پریس سے تیارکئے گئے ہیں،نادراکے مطابق رپورٹ مزیدتحقیقات کیلئے ایف آئی اے کوارسال کردی گئی ہے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکی جانب سے معاملہ کی تحقیقات کی حکم پرنادراٹیم نے کراچی میں فریقین سے ملاقات کی جس کے بعدیہ حقائق سامنے آئے کہ نجی پرنٹنگ پریس میں تیارکردہ ان شناختی کارڈزکاڈیٹاالیکشن کمیشن کی تیارکردہ ووٹرزلسٹوں سے لیاگیاتھانادراحکام نے جعلی شناختی کارڈزکی تیاری میں ملوث افرادکے خلاف اورکارروائی کیلئے ایف آئی اے حکام سے رجوع کرلیاہے تاہم بلدیاتی الیکشن میں ان جعلی شناختی کارڈزکے استعمال ہونے یانہ ہونے سے متعلق الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کے بارے میں نادراحکام کاکہناہے کہ یہ ان کے دائرہ اختیارمیں نہیںہے ۔

Tags: