زرمبادلہ کے مستحکم ذخائر کے باوجود روپے کی ریکارڈ بے قدری حیران کن

November 19, 2015 4:13 pm0 commentsViews: 26

روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی حکومت اور مرکزی بینک کی ناکامی ہے، مرتضیٰ مغل
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ریکارڈ ذخائر کے باوجود روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی حکومت اور مرکزی بینک کی ناکامی ہے۔پاک فوج کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے سیکورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہو گئی ہے مگر اسکے باوجود فارن ڈائریکٹ انسروٹمنٹ جولائی اور اکتوبر کے مہینوں میں 24 فیصد کم ہوئی ہے جبکہ فارن پرائیویٹ انسٹروٹمنٹ میں 43 فیصد کمی آئی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ غیرملکی سرمایہ کار حکومت، آئی ایم ایف اور دیگر اداروں کی میڈیا مینجمنٹ کے باوجود اصل صورتحال سے واقف ہیں۔