اورنگی ٹائون، قبضہ مافیا سے100 ایکڑ اراضی خالی کرالی گئی

November 19, 2015 4:18 pm0 commentsViews: 17

انسداد تجاوزات کی ٹیم نے کورین اسپتال کے عقب میں قائم دکانیں اور تجاوزات کو توڑ ڈالا
کراچی(سٹی رپورٹر)اورنگی ٹائون کے محکمہ انسداد تجاوزات نے کورین اسپتال کے عقب میں قائم ہو نیوالی تجاوزات توڑکر لینڈ گریبرز سے سوایکڑ زمین واگزار کرالی۔پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی اور محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے نے مشترکہ آپریشن کیا ۔ محمد فہیم، منیر اختر،ملک الطاف، طاہر علی و دیگر نے آپریشن میں حصہ لیا ۔ تجاوزات کرنے والوں نے آپریشن کرنے والے عملے پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن بغیر کسی کا دبائو لئے تجاوزات کو ختم کردیا گیا ۔ واضح رہے کہ ایم این اے محبوب عالم کی نشاندہی پر دو روز پہلے بھی توڑ پھوڑ کی گئی تھی لیکن دوبارہ کام شروع کردیا گیا تھا جسے مکمل ختم کردیا گیا ہے۔ انسدا دتجاوزات کے عملے نے ایس ٹی ۔12سیکٹر 11-Eمیں بھی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دکانیں قائم کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

Tags: