واٹر بورڈ کا مرکز شکایایت 24 گھنٹے کھلا رہے گا

November 19, 2015 4:18 pm0 commentsViews: 18

کراچی (سٹی رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے شہریوں کی فراہمی و نکاسی آب کے بارے میںشکایات درج کرانے اور شکایات کے فوری ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کے لئے ایک کنٹرول قائم کیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گایہ کنٹرول روم واٹر بورڈ کے کنزیو مر کمپلینٹ سینٹر کارساز میں قائم کیا گیا ہے۔ جبکہ اس کا رابطہ سندھ رینجرز ، کمشنرکراچی ،ڈپٹی کمشنزز، ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل ، کے ایم سی ، ضلعی بلدیات ،کنٹونمنٹ بورڈ اور دوسرے یو ٹیلٹی اداروں سے بھی رابطہ میں رہے گا ۔شہری کسی بھی علاقہ سے اپنی پانی ، سیوریج،پانی کے بلز،واٹر بورڈ کی زمینوں پرقبضہ اور واٹر بورڈ کی لائنوں سے غیر قانونی کنکشنز کے بارے میں اطلاع یا شکایت کے اندراج کے لئے کنٹرول روم کے فون نمبروں 111-11-5972(7 Lines) 99245138,9924513 9,99245140, ،1339یا ای کمپلینٹ کے ذریعے واٹر بورڈ کی ویب سائٹ www.kwsb.gos.pkپر کسی بھی وقت درج کرا سکتے ہیں۔

Tags: