ناصر شاہ کو خورشید شاہ سے اختلاف کی وجہ سے نہیں ہٹایا گیا، نثار کھوڑو

November 19, 2015 4:19 pm0 commentsViews: 21

حکومت اور پارٹی قیادت وزارتوں میں تبدیلی کی مجاز ہے، کسی کا بھی قلمدان واپس لے سکتی ہے
ایم کیو ایم کی اسمبلی میں واپسی پر خوش آمدید کرتے ہیں، پی پی سولوفلائٹ نہیں کرنا چاہتی
کراچی(آئی این پی) سندھ کے سینئر وزیراطلاعات نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت اور حکومت وزارتوں میں تبدیلی کی مجاز ہے اور قیادت کسی بھی وزیرسے محکمے کا قلمدان واپس لے سکتی ہے اور کسی بھی وزیر کو ہٹا سکتی ہے،ناصر شاہ سے محکمہ بلدیات کا قلمدان واپس لینے کی وجہ ان کے خورشید شاہ سے اختلافات نہیں ہیں ۔ناصر شاہ جب حلف لے رہے تھے تو سید خورشید شاہ اس تقریب میں بھی موجود تھے ،وہ بدھ کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے،انھو ںنے کہا کہ ایم کیو ایم کی دوبارہ سندھ اسمبلی میں واپسی خوش آئند ہے انھیں ویلکم کرتے ہیں اور وہ اب بہتر طریقے سے قانون سازی میں حصہ بھی لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کے متعلق پیپلز پارٹی سولوفلائٹ نہیں کرنا چاہتی اور یہ ایم کیو ایم پر منحصر ہے کہ وہ سندھ حکومت میں شمولیت کے لئے کتنا راستہ بڑھاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں پانچ سال تمام جماعتیں پیپلز پارٹی کی اتحادی رہی ہیں اس لیئے اب بھی پیپلزپارٹی تنہااڑان کی عادی نہیں ہے۔

Tags: