مسلمان نہیں ایک چھوٹا سا گروپ دہشت گردی میں ملوث ہے، اوباما

November 23, 2015 2:09 pm0 commentsViews: 30

دہشت گردی میں ملوث مٹھی بھر عناصر دنیا کو یرغمال نہیں بنا سکتے، داعش کے مالی و سائل کو روکیں گے
بشار الاسد کو ہٹائے بغیر شام میں لڑائی ختم نہیں ہو سکتی، بارک اوباما
کوالالمپور( یو پی پی) امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنا درست نہیں، مسلمان نہیں بلکہ ایک چھوٹا سا گروہ دہشت گردی میں ملوث ہے۔ مٹھی بھر عناصر پوری دنیا کو یر غمال نہیں بنا سکتے، داعش کو مالی وسائل کی فراہمی روکیں گے، امریکا اور اس کے اتحادی ملکر بالآخر دولت اسلامیہ کو تباہ کر دیں گے۔ بشارت الاسد کو ہٹائے بغیر شام میں لڑائی ختم نہیں ہو سکتی۔ ان کے مخالفین کی مدد کرکے بھی جنگ کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا۔ سیاسی تبدیلی کیلئے تیاری مگر اس کو ہٹانے کے حق میں نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملائیشیا میں جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کی کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ داعش کا خاتمہ امریکا کا حقیقی ہدف ہے اور وہ ایسا کرکے چھوڑے گا، عالمی برادری کو داعش کے خلاف متحد ہو کر کارروائی کرنی چاہئے۔ امریکی صدر نے واضح کیا کہ ہماری جنگ کسی مذہب سے نہیں ہے دہشت گردوں کی مالی معاونت ختم کرنے کیلئے سعودی عرب بھی تعاون کر رہا ہے۔

Tags: