آج صبح پرانی سبزی منڈی کے اطراف میں رینجرز کا آپریشن

November 23, 2015 2:10 pm0 commentsViews: 21

آبادی کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی،20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، آپریشن جاری ہے
آپریشن سیاسی جماعت کے کارکن راحیل پیزادہ کی گرفتاری کیلئے کیا گیا جو انتہائی مطلوب ہے، ذرائع
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے پرانی سبزی منڈی کے اطراف میں سرچ آپریشن جاری۔ 20 مشتبہ افراد زیر حراست تفصیلات کے مطابق آج صبح پاکستان رینجرز سندھ کے اہلکاروں نے پرانی سبزی منڈی کے اطراف کو گھیرے میں لے کر رکاوٹیں لگا کر بند کردیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ با خبر ذرائع کے مطابق سیاسی جماعت کے سرگرم کارکن راحیل پیر زادہ کی گرفتاری کیلئے آپریشن کیا گیا تھا۔ جو کہ رینجرز کو متعدد کارروائیوں میں مطلوب تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ زیر حراست افراد میں سیاسی جماعت کے کارکن بھی شامل ہیںاور ان کے قبضے سے اسلحہ گر برآمد ہوا ہے۔ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔ آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔

Tags: