خانیوال میں اندھی بس نے جانوروں کا ریوڑ روند ڈالا،50 جانور ہلاک
خانیوال ( اے پی پی) ملتان خانیوال روڈ پر تیز رفتار بس بھیڑوں کے ریوڑ پر چڑھ گئی۔ حادثے میں50 بھیڑیں و دیگر جانور ہلاک ہوگئے۔ جن کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔ متاثرین نے واقعے کے بعد خانیوال، ملتان روڈ احتجاجاً بلاک کر دیا۔