امریکی ریاست میں فلمی شوٹنگ کے دوران فائرنگ،16 افراد زخمی

November 23, 2015 3:17 pm0 commentsViews: 25

لوگوں میں بھگدڑ، شوٹنگ میں سینکڑوں افراد شریک تھے، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح امریکی ریاست نیو اورلینز کی بنی فررینڈ پارک میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں16 افراد زخمی ہوگئے ۔ واردات کے وقت سیکڑوں افراد پارک میںموجود تھے۔ جو ایک فلمی تقریب میں شریک تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پارک میں فلمی گانے کی عکسبندی کی جا رہی ہے۔ اس دوران ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے بھگدڑ مچ گئی، پارک میں500 کے قریب لوگ موجود تھے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا حملہ آور واردات کے بعد کامیابی سے فرار ہوگئے۔

Tags: