کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کی چیخیں نکلنے لگیں، آپریشن جاری رہے گا، سعد رفیق

November 23, 2015 3:20 pm0 commentsViews: 14

بھارت نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو روکنے کے لیے بجٹ مختص کررکھا ہے، مخالفت کرنے والے کس کی خدمت کررہے ہیں
پنجاب میںکراچی طرز کے آپریشن کی ضرورت نہیں ہے، عمران خان کام کرنے کے بجائے صرف الزامات لگا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں
لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بھارت نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو روکنے کیلئے بجٹ مختص کر رکھا ہے۔ مخالفت کرنے والے بتائیں کہ وہ کس کی خدمت کر رہے ہیں؟ پنجاب میں کراچی طرز کے آپریشن کی کوئی وجہ نہیں، کیونکہ یہاں حالات معمول کے مطابق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی سی ایل کالونی لاہور کینٹ میں ترقیاتی کام مکمل کروانے پر اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کالا باغ ڈیم پاکستان کیلئے انتہائی منافع بخش منصوبہ تھا لیکن اسے سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا لیکن پاک چین اقتصادی راہدای منصوبے کو کسی صورت سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کراچی کے جرائم پیشہ افراد کی چیخیں نکل رہی ہیں کیوں کہ آپریشن کے پیچھے ایک سیاسی کمٹمنٹ موجود ہے اور ہم نے کبھی بھی کراچی آپریشن میں کسی سیاسی مصلحت کو آڑے نہیں آنے دیا۔ یہ آپریشن جاری رہے گا۔ ہر جگہ بات ہوتی ہے کہ پنجاب میں ایسا آپریشن کیوں نہیںکیا جاتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ نہیں ہے۔ یہاں حالات معمول کے مطابق ہیں۔ اس لئے پنجاب میں ایسے آپریشن کی کوئی وجہ موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کام کرنے کے بجائے صرف الزام لگا کر سر خرو ہونا چاہتے ہیں جن لوگوں کو اپنے گھر کا راستہ معلوم نہیں وہ ’’ میرِ کاررواں‘‘ بننا چاہتے ہیں۔

Tags: