بیلجئیم میں6 پاکستانی نژاد اطالوی شہری3 ایمبولینسوں سے گرفتار

November 23, 2015 3:23 pm0 commentsViews: 16

گرفتار افراد کو برسلز کے نواحی علاقے کے ایک پیٹرول پمپ سے حراست میں لیا گیا
وسطی امریکی ملک ہندراس کی سرحد پر2 پاکستانیوں سمیت3 افراد گرفتار کر لیے گئے
برسلز ( مانیٹرنگ ڈیسک) بیلجیئم کے انسداد دہشت گردی یونٹ نے برسلز کے نواحی علاقے کے ایک پیٹرول پمپ پر موجود3 ایمبولینسوں میں موجود6 افرار کو حراست میں لے کر متعلقہ پولیس اسٹیشن منتقل کیا جہاں ان کے فنگر پرنٹس لئے گئے جس سے پتہ چلا کہ حراست میں لئے گئے 6 افراد پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں۔ رات گئے ان افراد کو رہا کیا گیا۔ ان افراد کا تعلق ایک چیریٹی سے بتایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں وسطی امریکہ ملک ہونڈراس کی سرحد پر تعینات سیکورٹی حکام نے ملک میں داخل ہونے والے3 افراد کو حراست میں لے لیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ تینوں افراد قانونی دستاویزات کے بغیر ملک میں داخل ہوئے تھے۔ گرفتار کئے گئے افراد میں2 پاکستانی شہریت کے حامل ہیں۔ جب کہ ایک شامی خاتون ہے۔

Tags: