کوئٹہ میں ریلوے انجن ڈرائیوروں کی ہڑتال، مسافر پریشان

November 23, 2015 3:21 pm0 commentsViews: 23

ریلوے اسٹیشن پردو ہزار سے زائد مسافر سخت سردی سے تھر تھراتے رہے، ٹرینوں کی آمدورفت بند
جعفر ایکسپریس ،راولپنڈی، اکبر بگٹی ایکسپریس لاہور اور بولان ایکسپریس کراچی روانہ نہ ہو سکی
کوئٹہ( ایجنسیاں) کوئٹہ میں ریلوے انجن ڈرائیوروں نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کر دی، جس کے باعث کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے کوئی بھی ٹرین روانہ نہ ہو سکی۔ 2 ہزار سے زائد مسافر سخت سردی میں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بیٹھے ٹرین چلنے کا انتظار کرتے رہے۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت اعلیٰ حکام نے کوئی نوٹس نہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں انجن ڈرائیوروں کی ہڑتال کے باعث جو ٹرینیں روانہ نہ ہو سکیں، ان میں جعفر ایکسپریس کو راولپنڈی، اکبر بگٹی ایکسپریس کو لاہور اور بولان میل کو کراچی سے روانہ ہونا تھا۔ دوسری جانب ہڑتالی ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر انجن ان فٹ ہیں لیکن ٹریکس کی حالت بھی درست نہیں۔ ریلوے انتظامیہ اس اہم مسئلے کے ساتھ ساتھ ان کے دیگر مطالبات کو بھی تسلیم کرے، دوسری جانب سریاب کے مقام پر لاہور سے آنیوالی اکبر بگٹی ایکسپریس کا انجن پٹری سے اتر جانے سے ٹریک کو نقصان پہنچا تھا جسے تاحال وہاں سے ہٹایا نہیں جا سکا۔

Tags: