نئی جماعت نہ بنائی تو کسی اچھی پارٹی میں شامل ہو جائوں گا، ذوالفقار مرزا

November 23, 2015 3:31 pm0 commentsViews: 28

فنکشنل لیگ بہتر جماعت ہے، ہماری کامیابی سے زرداری کی نیندیں اڑ گئیں ہیں
رشوت دینے کا الزام غلط ہے، زرداری کا کردار خراب ہے،دکھ ہے وہ دبئی میں ہے اور ایان علی یہاں ہے، پریس کانفرنس
بدین مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ نئی پارٹی بنانے پر غور جاری ہے اگر نہ بھی بنائی تو کسی اچھی پارٹی میں شامل ہوجائوں گا، مسلم لیگ فنکشنل بہتر جماعت ہے، ہماری کامیابی کے بعد زرداری کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ اتوار کر مرزا فارم ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بدین میں ہم نے33 نشستیں حاصل کیں۔ ایک پولنگ اسٹیشن کے نتائج رکے ہوئے ہیں وہاں پر بھی ہمارا امیدوار کامیاب ہوا ہے جس کے ساتھ ہماری نشستیں 34 ہوجائیں گی۔ مجھ پر ڈی آر او بدین کو 2 کروڑ رشوت دینے کا الزام غلط ہے۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ پی پی کے کچھ ایم این اے مجھ سے رابطے میں ہیں، اگر ان کے نام لئے تو ان کی نوکری چلی جائے گی، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری دبئی جا کر بیٹھ گئے ہیں۔ ان کا کردار خراب ہوگیا ہے۔ مجھے اس بات کا دکھ ہے کہ زرداری دبئی میں بیٹھے ہیں اور ایان علی پاکستان میں موجود ہے۔

Tags: