انتہا پسند ہندئوں کے سامنے مصنوعی گائو ماتا بھی مقدس بن گئی‘متعدد گرفتار

November 23, 2015 3:31 pm0 commentsViews: 27

جے پور( یو پی پی) بھارت میں انتہا پسند اب گائے کے ایشو کو انا کا مسئلہ بنا چکے ہیں‘ راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں آرٹ سمٹ کے دوران گائے کی پلاسٹ کی شبیہ کو غبارے کی مدد سے معلق کرنے پر سینکڑوں افراد مشتعل ہوگئے‘ انہوں نے اسے مقدس گائے کی توہین قرار دیا‘ جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد فنکاروں کو گرفتار کرلیا اور گائے کی شبیہ کو تحویل میں لے لیا‘ پولیس کا کہنا تھا کہ اس نے کئی افراد کی شکایات درج کرائے جانے پر کارروائی کی ہے۔

Tags: