اولیاء اللہ اسلام کے حقیقی نمائندے ہیں، خلیل وارثی

November 23, 2015 3:30 pm0 commentsViews: 80

وار ث علی شاہ نے بھٹکی ہوئی انسانیت کو اسلام سے روشناس کرایا، سالانہ عرس کے موقع پر اظہار خیال
کراچی( پ ر) انجمن اتحاد وارثیہ پاکستان کے زیر اہتمام حضرت سید وارث علی شاہؒ کے 111 ویں عرس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کے معروف روحانی اسکالر حضرت علامہ مولانا سید محمد علی شاہ قادری، خلیل وارثی، میاں اشفاق وارثی، جلیس احمد شاہ صابری، خانقاہ بدر چشت کے سید خورشید میاں آستانہ قادری کے پیر سید فراست علی شاہ، چیئر مین دربار سلطانی صوفی پرویز اختر سلطانی، پیر نفیس میاں نظامی، پیر مختار حسین قادری، دیدار شاہ وارثی، ولی حسن سلطانی پیر سید اعجاز علی نقوی، تسلیم احمد وارثی، محمد اسلم قریشی کے علاوہ ملک کی معروف سماجی، مذہبی، دینی، علمی شخصیات نے ملک بھر سے اس عرس مقدس میں شرکت فرمائی۔ عرس مقدس کا آغاز تلاوت قرآن پاک نعت خوانی اور علماء کرام کے خطبات سے کیا گیا ملک کی معروف محترم شخصیت حضرت علامہ مولانا ابرار احمد صدیقی رحمانی، علامہ سید اکبر علی شاہ، نے خصوصی خطاب کیا۔ محفل سماع میں مشہور قوال زمان ذکی تاجی، طاہر علی، ماہر علی نظامی، افضل صابری، منظور وارثی، انیس نظامی و دیگر قوال حضرات نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ حضرت سید وارث علی شاہ ؒ کی بارگاہ میں میاں اشفاق وارثی نے سلام کا نذرانہ پیش کیا جبکہ اس عرس مقدس کی محفل میں ملک کے معروف کمپیئر سید علی حسان رضا نے کمپیئرنگ کے فرائض انجام دئے۔ رات 4:30 منٹ پر خصوصی قل شریف پیش کئے گئے اور معروف مذہبی وعلمی شخصیت حضرت علامہ مولانا حافظ سید محمد علی شاہ نے ملک و ملت دین اسلام کی سر بلندی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔