کتب میلہ 5 دسمبر تک جاری رہے گا

November 23, 2015 3:30 pm0 commentsViews: 23

کراچی( پ ر) بزم فروغ ادب و فن سندھ پاکستان اور فرید پبلشرز کے زیر اہتمام بارھواں سالانہ کتب میلہ گریس ہال انچولی سوسائٹی بالمقابل یوسف پلازہ، فیڈرل بی ایریا کراچی میں2 نومبر سے شروع ہونے والا کتب میلہ5 دسمبر 2015ء تک روزانہ کی بنیاد پرصبح10 بجے تا رات12 بجے تک جاری رہے گا۔ کتب میلہ میں دنیا بھر سے180 سے زائد ناشرین کتب کا ذخیرہ ایک ہی چھت تلے قارئین کو رعایتی داموں میں دستیاب ہوگا۔ واضح رہے کہ علم کی پیاس بجھانے والوں کو تمام موضوعات پر10 سے50 فیصد رعایتی داموں کتابیں دستیاب ہوتی ہیں۔