شہر میں گندگی کے ڈھیر، سگ گزیدگی اور حشرات کی بھرمار بلدیاتی ادارے ناکام

November 23, 2015 3:40 pm0 commentsViews: 79

دنیا کا آٹھواں بڑا شہر سنگین مسائل کی دلدل میں دھنس گیا، جراثیم کش ادویات کے چھڑکائو کی آڑ میں بھی لوٹ مار کی جارہی ہے
کچرا اٹھانے والی مشینری کے نام پر کروڑوں روپے کا ڈیزل ہڑپ کیاجارہا ہے، بلدیاتی حکام کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ
کراچی(سٹی رپورٹر) اعلی حکام کی مبینہ پشت پناہی، بیورو کریسی کی لوٹ مار،دنیا کا آٹھواں بڑا شہر کراچی سنگین مسائل کے دلدل میں پھنس گیا، گندگی وغلا ظت کے ڈھیر ہونے کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی بری طرح ٹوٹ پھوٹ اورنکاسی آب کی ابتر صورتحال کے باعث شہری سخت اذیت کا شکار،حشرات الارض کی بھرمار، مہمات بیانات تک محدود،جراثیم کش ادویات کے چھڑکائو کے نام پر بڑے پیمانے پر مبینہ لوٹ مار،شہر میں سگ گزیدگی کے واقعات میں بھی اضافہ،شہریوں کا رات کے اوقات میں نکلنا مشکل ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی حکام کی مبینہ لوت مار کے باعث شہر اجڑ کر رہ گیا ہے جگہ جگہ سڑکوں کی بری طرح لوٹ پھوٹ کے باعث دھول مٹی کے غبار سے شہری بھوت بننے لگے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایم سیز کی کارکردگی صفر ہونے کے باعث شہری سنگین مسائل سے دوچار ہیں جگہ جگہ گندگی وغلاظت کے ڈھیر جمع ہونے سے وبائی امراض پھیلنے لگے ہیں۔ شہریوں نے سندھ حکومت کی مسلسل خاموشی اور نااہل اور کرپٹ افسران کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کئے جانے پر وفاقی تحقیقاتی اداروں سے بلدیاتی حکام کے خلاف سخت کارروائی اور تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

Tags: