شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کیلئے اقدامات

November 23, 2015 3:42 pm0 commentsViews: 18

ہر علاقے میں والو آپریشن فعال ہونا چاہیے، ایم ڈی واٹر بورڈ کی ہدایت
کراچی (سٹی رپورٹر) واٹر بورڈ میں آنے والی گر میوں کے دوران پا نی کی منصفانہ و مسا و یا نہ تقسیم کو ممکن بنا نے کے ابھی سے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے تا کہ گر می کے دنوں میں عام آدمی کو بھی پا نی میسر آسکے پانی کی 48 انچ اور 56 انچ قطر کی مین ٹرنک لا ئنوں پر پانی کی فراہمی کو حسب ضرورت والووز آ پریشن سے کنٹرول کر نے ،پانی کی مسا و یا نہ تقسیم ، پمپنگ اسٹیشنز کے اوقات کا ر کا تعین سمیت دیگر اقدامات کا جا ئزہ لینے کے لئے ایم ڈی واٹر بورڈ نے نا رتھ کراچی ، نیو کراچی ،سر جا نی ٹا ئون ، اجمیر نگری ، نا ظم آبا د نا رتھ نا ظم آبا د اور ملحقہ علا قوں کا تفصیلی دورہ کیا تاکہ واٹر بورڈ کو ئی ایسی منا سب حکمت عملی اختیار کرے جس سے والو آپریشن کے ذریعے پانی کا پریشر بڑھا یا جا سکے اور پانی والو آپریشن کے ذریعے جس حد تک ممکن ہو شہر کے ہر علا قے کو فراہم کیا جا سکے نیز فوری طور پر والو آپریشن کو فعال کر نے کے لئے ضروری اقدامات کئے جا ئیں ، اور جن علا قوں میں والو وزموجود نہیں ہیں ان علا قوں میں فوری طور پر والو زکی تنصیب کی جا سکے ،ایم ڈی واٹر بورڈ نے ہفتہ اور اتوار کو ان علا قوں کا تفصیلی دورہ کیا اور خا ص طور پر والو ز آپریشن کا جا ئزہ لیا انہوں نے اس مو قع پر سختی سے ہدایت کی کہ ہر علا قے میں والوز آپریشن بلا تا خیر فعال ہو نا چا ہئے تا کہ آنے والے مو سم گر ما میں متحرک والو زآپریشن کے ذریعے پانی کی کمی والے علا قوں میں مطلو بہ پریشر کے ذریعے پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

Tags: