محکمہ لوکل ٹیکسز کے طاقتور افسر نے اپنا تبادلہ رکوا دیا

November 23, 2015 3:39 pm0 commentsViews: 27

محکمہ بلدیات سندھ نے21 نومبر کو تعطیل ہونے کے باوجود تبادلے کے احکامات واپس لے لیے
کراچی(سٹی رپورٹر)بلدیہ کراچی محکمہ ایڈ ورٹائزمنٹ(لوکل ٹیکسز) کے طاقتور افسر نے محکمہ بلدیات کو 24گھنٹوں میں اپنے جاری احکامات واپس لینے پر مجبورکردیا،نان ایس سی یو جی افسر عبدلراشد کا حکومت سندھ کے محکمہ بلدیات نے جمعہ20نومبر2015ء کو محکمہ لوکل ٹیکسز سے آرڈر نمبرSLGB/ SCUG/AO/ Admn-I/ Gen/2015/1645 کے ذریعے تبادلہ کر کے متعلقہ محکمے میں بھیجنے کے احکامات جاری کئے تھے اور ان کی جگہ SCUG کے افسر اختر شیخ کو محکمہ لوکل ٹیکسز میں سینئر ڈائریکٹر کا چارج لینے کے احکامات جاری کئے گئے تھے،ذرائع کا کہنا ہے کہ تبادلہ کئے جانے والے طاقتور افسرعبدالراشد نے 24 گھنٹوں کے اندر اپنے تبادلے کے احکامات کو کالعدم کروادیا ہے اور 21نومبر2015ء ہفتہ تعطیل کے روز سندھ حکومت محکمہ بلدیات نے دوسرے حکم نامے SLGB /SCUG/AO/Admn-I/Gen/ 2015/1646 کے ذریعے اپنے تبادلے کے احکامات کو واپس لے لیا ہے۔

Tags: