وزارت کا تنازع‘ آصف زرداری نے ناصر شاہ اور علی گوہر مہر کو دبئی بلالیا

November 23, 2015 3:34 pm0 commentsViews: 35

سکھر( نیوز ڈیسک) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سابق صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور مہر گروپ کے سربراہ ایم این اے سردار علی گوہر خان مہر کو دبئی طلب کرلیا‘ دونوں رہنما اتوار کی شب دبئی چلے گئے‘ واضح رہے کہ مہر گروپ سے وابستہ سید ناصر حسین شاہ کو بلدیات کی وزارت سے ہٹانے کے بعد پیپلز پارٹی میں موجود مہر گروپ نے سخت ناراضی کااظہار کیا تھا۔

Tags: