مخالفانہ بیانات،ڈی جی رینجرزکاشہرمیںآپریشن تیز کرنے کا حکم

November 23, 2015 3:34 pm0 commentsViews: 29

رینجرزاہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد اورنگی، بلدیہ اور سائٹ ٹائون کے علاقوںمیں آپریشن کی تیاری مکمل
کورہیڈکوارٹرز میں اجلاس، شہر میں امن وامان کی صورتحال پر غور، انٹیلی جنس معاملات مستحکم بنانے کا فیصلہ
کراچی(کرائم رپورٹر)اتحاد ٹاؤن میں رینجرز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد رینجرز ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اورنگی ٹاؤن ،بلدیہ ٹاؤن ،اتحاد ٹاؤن اور سائٹ کے علاقوں میں بھرپور آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی جبکہ ڈی جی رینجرز نے رینجرز مخالف تقاریر ،رینجرز مخالف اشتہارات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے شہر میں آپریشن کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ذرائع کے مطابق اتوار کورینجرز ہیڈکوارٹر میں ڈی جی رینجرز کی سربراہی میں رینجرز کا ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جمعہ کو اتحاد ٹاؤن میں 4رینجرز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت اور ضلع غربی سمیت پورے شہر میں امن وامان اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اتحاد ٹاؤن ،بلدیہ ٹاؤن ،سعیدآباد،اورنگی ٹاؤن ،میٹرول ،پٹھان کالونی ،فرنٹئیر کالونی اورقصبہ کالونی سمیت دیگر علاقوں میں انٹیلی جنس معمالات کو مزید مستحکم کیا جائے اور انٹیلی جنس اطلاعات پر بھر پور آپریشن کیا جائے ،اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداراے تمام تر سہولتوں کو بروئے کار لائے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ڈی جی رینجرزنے رینجرز کے سیکٹر کمانڈز کو احکامات جاری کئے وہ پورے شہر میں آپریشن کو مزید تیز کریں۔

Tags: