بھارتی گلوکارہ گیتا دت کا 85 واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا

November 23, 2015 3:34 pm0 commentsViews: 209

لاہور( شوبز ڈیسک) برصغیر کی منفرد گلوکارگلوکارہ گیتا دت کا85واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے‘ ان کی پیدائوی نام گیتا رائے تھا وہ23 نومبر کو بنگال کے شہر فرید پور میں پیدا ہوئیں‘ ان کے والد دھنیندر ناتھ رائے امیر ترین زمیندار تھے‘ گیتا رائے نے استاد ہنومان پرساد سے موسیقی کی تعلیم حاصل کی‘ ہنومان پرساد نے انہیں فلموں میں گانے کا مشورہ دیا اور انہیں اپنی فلم ’’ بھگت پرہلاد‘‘ میں ایک گانے کے صرف دو بول گانے کیلئے دیئے جس سے گیتا رائے کا فلموں میں گانے کا آغاز ہوگیا‘ اس کے بعد انہوں نے ملن‘ بھوک‘ ملکہ‘ نیل‘ ساجن‘ شہنائی‘ قسم‘ دل کی رانی‘ مجبور ‘پد منی شہید ‘شبنم مقبول فلموں کیلئے گانے گائے جس کے بعد 1947 ء میں موسیقار ایس ڈی برمن نے انہیں اپنی فلم ’’ دو بھائی ‘‘ میں گانے کی آفر کی ۔گیتا دت نے اپنی فنی زندگی میں تقریباً1200 گانے گائے جن میں پاکستانی فلم ’’ مس 56‘‘ بھی شامل ہے۔ انہوں نے20 جولائی1972 میں وفات پائی۔

Tags: