مشرف کے ہاتھ بیعت کرلیتا تو چیف جسٹس بن جاتا‘ وجیہہ الدین

November 23, 2015 3:36 pm0 commentsViews: 17

ملتان( یو پی پی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق جسٹس وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ لیڈرکئی مرتبہ ان لوگوں کے سامنے بھی مجبور ہوجاتے ہیں جنہوں نے ان کا گھیرا تنگ کیا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے ورکروںکو رول نہیں ملا انہوں نے کہا کہ مجھے نظر آرہا تھا کہ میں نے چیف جسٹس بن جانا ہے لیکن میں نے پرویز مشرف کے ہاتھ بیعت نہیں کی میں نہ تو کوئی الگ گروپ بنارہا ہوں اور نہ ہی مجھے کسی قسم کا لالچ ہے میں صرف اور صرف ملک و قوم کیلئے دن رات جدوجہد کررہا ہوں۔

Tags: