رات گئے ڈیفنس میں غیر ملکیوں کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار لاپتہ

November 23, 2015 3:44 pm0 commentsViews: 11

گمشدگی کی رپورٹ درخشاں تھانے میں درج، سرکاری کلا شنکوف بھی غائب، تلاش شروع
کراچی( کرائم رپورٹر) رات گئے ڈیفنس میں غیر ملکیوں کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار لاپتہ‘ واقعے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج‘ تفصیلات کے مطابق رات گئے درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس خیابان مجاہد اسٹریٹ نمبر 15 بنگلے نمبر 57/1 میں مقیم پولیس اہلکار زاہد علی لاپتہ ہوگیا‘ پولیس اہلکار زاہد علی غیر ملکی افراد کی سیکورٹی پر مامور تھا‘ پولیس نے بتایا کہ رات گیارہ بجے اطلاع ملی کہ مذکورہ ایڈریس پر تعینات پولیس اہلکار لاپتہ ہوگیا ہے جس کی تلاش کیلئے پولیس تفتیش کررہی ہے ‘پولیس کامزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکار سادہ لباس میں ملبوس تھا اس کی سرکاری MP5کلاشنکوف بھی اسی کے پاس تھی‘ پولیس اہلکار زاہد علی FSCمیں تعینات تھا‘ پولیس نے پولیس اہلکار کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا۔

Tags: