آئندہ سال کراچی میں2 درجن سے زائد فلمیں بنیں گی

November 23, 2015 3:52 pm0 commentsViews: 25

متعدد فلمسازوں نے فلم انڈسٹری کا دوبارہ رخ کر لیا، فلموں کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہے
جاوید شیخ سب سے زیادہ فلموں میں کاسٹ کیے گئے ہیں، کراچی میں دوبارہ فلمیں بنانا اچھی پیش رفت ہے
لاہور( کلچرل ڈیسک) فلم انڈسٹری کی بحالی کی جانب ایک بڑا قدم‘ سال2016 ء میں کراچی میں دو درجن سے زائد فلمیں بنیں گی‘ ذرائع کے مطابق کراچی میں بنے والی فلموں کی کامیابی کے بعد متعدد فلمسازوں نے فلم انڈسٹری کا رخ کرلیا ہے اور اس وقت دو درجن سے زیادہ فلموں کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں جس میں زیادہ تر کراچی سے تعلق رکھنے والے اداکار شرکت کریں گے جبکہ سینئر اداکار جاوید شیخ سب سے زیادہ فلموں میں کاسٹ کئے گئے ہیں۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ بڑی مثبت علامت ہے کہ تین دہائیوں کے بعد کراچی میں اتنی بڑی تعداد میں فلمیں بنائی جائیں گی۔

Tags: