فش ہار بر پر تین دن سے چینل جام، لانچوں کی آمدورفت بند

November 23, 2015 4:00 pm0 commentsViews: 37

پھنسی ہوئی لانچیں نکالنے میں تاحال کے پی ٹی حکام ناکام،78 لانچیں نیٹی جیٹی پر لگنے کیلئے تیار
کراچی( کرائم رپورٹر) فش ہاربر پر3 دن سے چینل جام ‘لانچز کی آمد و رفت معطل‘ تفصیلات کے مطابق فش ہاربر پر گزشتہ 3روز سے چینل جام ہونے کے باعث لانچز کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے‘ جمعرات کو آمد و رفت کے دوران لانچیں پھنس گئیں تھیں جنہیں نکالنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی کامیابی نہیں مل سکی‘ باخبر ذرائع کے مطابق فشری کے برتھ نمبر 1سے10 تک گزشتہ3دن سے کوئی لانچ نہیں پہنچی ہے‘ اور واپس آنیوالی 78 لانچیں نیٹی جیٹی پر لگنے کیلئے سمندر میں موجود ہیں‘ جبکہ ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ 150 لانچیں سمندر میں جانے کیلئے تیار ہیں مگر راستہ نہیں مل رہا ہے۔

Tags: