ایوار ڈشو میںکسی خواتین کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی‘ کپل شرما

November 23, 2015 3:51 pm0 commentsViews: 45

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کامیڈین کپل شرما پر چند روز قبل کی رپورٹس کے مطابق الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کے دوران نشے میں دھت ہو کر خواتین کے ساتھ بد سلوکی کا مظاہرہ کیا تھا‘ تاہم کامیڈین کی طرف سے اس واقعے کے رونما ہونے کے بعد کسی قسم کا بیان نہیں دیا گیا‘ رپورٹ کے مطابق آخر کار کپل شرما نے اس واقعے پر اختیار کی خاموشی کو توڑ ہی دیا‘ اداکار کی طرف سے این ڈی ٹی وی کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو کے دوران اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ مذکورہ ایوارڈ شو کی تقریب میں سرے سے موجود ہی نہیں تھے‘ انکا کہنا تھا کہ مجھے اس سارے واقعے کا سرے سے کوئی علم ہی نہیں ہے‘ کپل شرما نے میڈیا کو بتایا کہ یہ محض ان کے خلاف سازش کرنے کیلئے رائی کا پہاڑ بنایا گیا ہے۔

Tags: