لانڈھی اور لیاقت آباد میں بجلی کی عدم فراہمی پر شہریوں کا احتجاج

November 23, 2015 3:52 pm0 commentsViews: 17

مظاہرین ہاتھوں اور سر پر سیاہ پٹیاں باندھے ہوئے تھے لیاقت آباد کی بجلی کل رات تک بحال نہیں ہو سکی تھی
کراچی(کرائم رپورٹر)بجلی کی طویل بندش کے خلاف لانڈھی اور لیاقت آبادکمرشل ایریا کے مکینوں کا شدید احتجاج مظاہر ین نے کے الیکٹرک کے خلاف نعرے لگائے۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی نمبر6خرم آباد کے مکینوں نے کے الیکٹرک آفس کے سامنے مظاہرہ کیا جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگیا ،مظاہرین ہاتھوںاور سرپر سیاہ پٹیاں باندھے ہوئے تھے اورپلے کارڈ اور سیا ہ پر چم اٹھائے کے الیکٹرک اوور بلنگ اور سرد موسم میں بجلی کی بندش کے نعرے لگا رہے تھے ۔بعد ازاں پولیس نے موقع پرپہنچ کر مکینوں کو انکی شکایت کے ازالے کی یقین دہانی کرائی جس کئے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے ۔علاوہ ازیں لیاقت آبادکمرشل ایریامیں ہفتے کو3بجے شب سے معطل ہونے والی بجلی تاحال بحال نہیں ہو سکی مکینوں کو کہنا ہے کہ متعدد شکایا ت درج کروائی ایک ہی جواب ملتا ہے انڈر گراونڈ کیبل فالٹ ہے ،مکینوں کا کہنا تھا کہ رات تین بجے معطل ہونے والی بجلی اتوار کی رات8بجے تک بحال نہیں ہوسکی تھی ۔

Tags: