مخدوم امین فہیم کا سوئم آج ہوگا، تعزیت کا سلسلہ جاری

November 23, 2015 3:56 pm0 commentsViews: 43

مخدوم جمیل الزماں کی سروری جماعت کے19 ویں سجادہ نشین کی دستار بندی کی جائیگی ، پی پی رہنما شریک ہونگے
یوسف رضا گیلانی، ظفر اللہ جمالی، رحمن ملک، فرحت اللہ بابر، شہریار مہر، دیگر کا لواحقین سے اظہار تعزیت
حیدر آباد( نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مرحوم مخدوم امین فہیم کی رہائش گاہ پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے‘ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی‘ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی‘ پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر‘ شہریار خان مہر‘ صوبائی وزیر زراعت علی نواز مہر‘ سینیٹر ہری رام کووری لال‘ ایم این اے عبدالستار بچانی‘ صوبائی وزیر گیان چند ایسرانی‘ رحمن ملک‘ احمد علی پتافی اور دیگر امین فہیم کے لواحقین سے تعزیت کیلئے پہنچے آج مرحوم مخدوم امین فہیم کے سوئم کی رسم ادا کی جائیگی‘ اس موقع پر سروری جماعت کے19 ویں سجادہ نشین کی دستار بندی بھی کی جائیگی‘ مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے بھی ہالا میں مخدوم امین فہیم کے بیٹے صوبائی وزیر مخدوم جمیل الزماں سے ملاقات کی اور تعزیت کااظہار کیا‘ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ امین فہیم کے انتقال سے پوری قوم کو دکھ پہنچا ہے‘ انہوں نے کہا کہ ملک سے رواداری کی سیاست ختم ہوتی جارہی ہے‘ مخدوم جمیل الزماں بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملکی سلامتی اور رواداری کیس یاست کو فروغ دیں ۔ پیپلز پارٹی جھڈو کی جانب سے تعزیتی اجتماع منعقد کیا گیا۔

Tags: