گوڈیل پر حملہ، گینگ وار ڈان کے سرکی قیمت50 لاکھ مقرر کرنیکا فیصلہ

November 23, 2015 3:55 pm0 commentsViews: 23

سی ٹی ڈی نے سفارش تیار کرلی، ملزم شاہد بکک کے پیپلزپارٹی سے تعلقات کی چھان بین بھی شروع
کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کیس میں مطلوب گینگ وار سرغنہ شاہد بکک کے سر کی قیمت 50لاکھ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ اس ضمن میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سفارش تیار کرلی ہے‘ ملزم کے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سے روابط اور پولیس افسروں سے تعلقات کی چھان بین بھی شروع کردی گئی ہے‘ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی تفتیش پر مامور تحقیقاتی ٹیم نے ناظم آباد گلبہار کالونی میں گینگ وار کے ڈان شاہدعرف بکک کے سر کی قیمت50 لاکھ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ اس ضمن میں سی ٹی ڈی نے سفارشات تیار کرلی ہیں‘ ذرائع کے مطابق شاہد بکک پرانا ہسٹری شیٹر ہے اور اغواء برائے تاوان‘ مسلح تصادم‘ قتل‘ پولیس مقابلوں اور غیر قانونی اسلحے کی ترسیل کے متعدد مقدمات میںپولیس کو مطلوب ہے۔

Tags: